محمد رضوان اتوار کی صبح گھر سے باہر محنت مزدوری کیلئے نکلا تو طاق میں بیٹھے عبد الوحید نے اس پر چھری سے حملہ کر دیا ،ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا
چکوال(ساجد حسین بلوچ/خبر نگار)تھانہ سٹی کے علاقہ تین مرلہ سکیم میں دوست نے دوست کو معمولی تنازعہ پر چھری کا وار کر کے ابدی نیند سلا دیا، اٹائیس سالہ محمد رضوان اتوار کے روز محنت مزدوری کے سلسلہ میں گھر سے نکلا تو اس کے انتظار میں کھڑے عبد الوحید نے اس پر چھری سے حملہ کردیا جس سے محمد رضوان چھری کا وار لگتے ہی زمین پر گر گیا ،جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا ،محمد رضوان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ رستے میں ہی دم توڑ گیا ،پولیس ذرائع کے مطابق عبد الوحید کو شبہ تھا کہ تعمیراتی گھوڑیاں جو اس نے راجہ شبیر حسین کی چھپا رکھی تھی ان تعمیراتی گھوڑیوں کے بارے میں محمد رضوان نے راجہ شبیر حسین کو بتلایا ہے پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا ہے ،مقتول محمد رضوان کا والد محمد اسلم چھ ماہ قبل وفات پا چکا ہے اور مقتول شادی شدہ ہے اور اسکی دو بیٹیاں ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قاتل اور مقتول آپس میں گہرے دوست تھے اور اس حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور اس مقدمہ کی تفتیش سب انسپکٹر بلاول حسین کو سونپی گئی ہے ،توقع کیجا رہی ہے کہ ماہر تفتیش آفیسر بلاول حسین مقتول خاندان کو انصاف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس چالان مرتب کریں گے ،تاہم یہ قتل کی واردات علاقہ میں زبان زد عام ہے ،اور معمولی بات پر ایک قیمتی جان کا ضیاء معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے کا پتہ دیتی ہے۔
|
---|
Related Posts
راجہ مظہر ہستال نے سنگل نیزہ بازی مقابلوں میں میدان مار لیا
ڈے اینڈ نائٹ نیزہ بازی پروگرام مونسپل سٹیڈیم چکوال شہر میں الحیدر رائل سٹار کلب صدر راجہ مظہر [...]
چکوال : سپورٹس کلبوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئے
پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے سپورٹس کلبوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئےمورخہ 9 مئی 2024[...]
بسم اللہ فیملی پارک اینڈ ریسٹورنٹ پر پرتکلف افطار ڈنر
چکوال (راجہ افتخار سے) سرزمین چکوال سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت بلال احمد حال مقیم یو[...]
چکوال : پودا تنظیم کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پرسیمینارجاری
چکوال/ پودا تنظیم کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر خواتین کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ب[...]
دنیا کا لمبائی میں سب سے بڑا ہاتھ سے تیار ہونے والے قرآن پاک
دنیا کا لمبائی میں سب سے بڑا ہاتھ سے تیار ہونے والے قرآن پاک کو چکوال پریس کلب رجسٹرڈ می[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.