ٖ 19 سالہ شاگرد کی اپنی ہی ٹیچر سے زیادتی کی کوشش، انکار پر گلا کاٹ دیا وائس آف چکوال (VOC)


کراچی میں پانچ جنوری کو ہونے والے قتل کا معمہ حل، قاتل 19 سالہ ہمسایہ نکلا۔۔ ملزم نے چالاکی دکھاتے ہوئے واقعہ کو ڈکیٹی کا رنگ دینے کیلئے مقتولہ کا پرس اور موبائل چوری کیا لیکن اسکی یہ چالاکی کام نہ آئی اور پکڑا گیا۔

کراچی کے علاقہ سرجانی ٹاؤن میں پانچ جنوری کو زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر تین بچوں کی ماں کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سفاک قاتل نے اپنی ٹیوشن ٹیچر اور پڑوسن کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ کا پڑوسی تھا جب کہ مقتولہ ملزم کی ٹیوشن ٹیچر بھی تھی، واقعہ کے روز مقتولہ کو گھر میں اکیلا دیکھ کر ملزم گھر میں داخل ہوا اور مقتولہ سے زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ یاسمین نے زبردستی کی کوشش پر ملزم کو اس کے گھر والوں اور اہل محلہ کو بتانے کی دھمکی دی تو اس نے یاسمین کا گلا کاٹ کر اسے قتل کردیا جبکہ واقعے کو قتل کی شکل دینے کے لیے ملزم نے مقتولہ کا موبائل اور پرس چوری کیا اور گھر آگیا، ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top