
تلہ گنگ (کامران الٰہی انصاری)محلہ محمد آباد تحصیل تلہ گنگ میں انصاری برادری کے دو بڑے گروپوں حاجی شبیر احمد انصاری اور فلک شیر فلکی انصاری میں کئی سالوں سے دیرینہ ناراضگی چلی آ رہی تھی جس وجہ سے محمد آباد میں انصاری دو دھڑوں میں تقسیم ہوچکے تھےاس ناراضگی کو انصاری برادری کے ذمہ داران نے ختم کروا کر دوستی میں بدل دیا ۔
اس خصوصی کاوش میں کامران الہی انصاری، مرکزی نائب صدر،انصاری متحدہ موومنٹ پاکستان نعیم نومی انصاری، نائب صدر پنجاب، ڈاکٹرعامر رزاق انصاری، صدر ڈاکٹر ونگ ضلع چکوال، ماسٹر گلبہار انصاری ،جنرل سیکرٹری تلہ گنگ،محمد اختر انصاری،سٹی صدر تلہ گنگ،محمد نذیر انصاری،جنرل سیکرٹری محمدآباد
،فضل کریم انصاریصدر محمد آباد،محمد میاں انصاری، زائد درویش انصاری، محمد آباد، ثمر انصاری محمد آباد
چاچا محمد یونس انصاری محمدآباد نے بھرپور کردار ادا کیا۔
رشید احمد انصاری کی جانب سےشُرکا کے لیے پُرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ آئندہ کا تمام لائحہ عمل حاجی شبیر انصاری اور فلک شیر فلکی انصاری ترتیب دیں گے۔
منجانب
انصاری متحدہ موومنٹ پاکستان
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.