ٖ مزدورں کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے شانگلہ میں مائینز کمپلیکس بن رہا ہے، ڈپٹی کمشنر شانگلہ وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


چوآسیدن شاہ (سید طلحہ فاروق )ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا نے کہا ہے کہ خبیر پختون خواہ حکومت شعبہ کان کنی سے وابستہ مزدورں کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے شانگلہ میں مائینز کمپلیکس بنارہی ہے اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کے کئے جانے والے اقدامات ہمارے لئے ماڈل رول ہیں انھوں نے یہ بات آج پنجاب سکول آف مائنز کٹاس چوآسیدن شاہ میں شانگلہ سے کان کنی کی مزدوری کے لئے آنے والے مزدورں کی کھلی کچہری میںدوران خطاب کہی اس موقعہ پراے ڈی سی آر چکوال مصور خان نیازی، چیئرمین پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن پنجاب راسعید خٹک، چوآسیدن شاہ اسسٹنٹ کمشنر محمد اکبر ،اسسٹنٹ کمشنر مائنزلیبر ویلفیئر رشید احمد ،سموا فیڈریشن خیبر پختون خواہ علی باش خان،ڈی ایس پی چوآسرکل راجہ خان زمان سمیت ضلع بھر کے محکموں کے سربراہان بھی موجو د تھے۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا نے بتایا کہ سیاحت کے حوالے سے شانگلہ میں کئی ایسے مقامات ہیں جو دنیا میں کہیں بھی نہیں اب ہم زلزلے کے بعد ان علاقوں میں بھی رسائی کے لئے سڑکوں کے چال بچھائیں گے تاکہ قدرت کے حسین نظاروں سے مالا مال علاقہ تک سیاحوں کی آسانی سے رسائی ممکن ہوانھوں نے بتایا کہ خیبر پختون خواہ میں تمام اعلیٰ افسران کے دروازے عام عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیںکیونکہ وہاں کا ماحول ہی ایسا ہے کہ عام شخص بھی انھوں نے بتایا کہ چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ ذاتی طور پر مائینز سیکٹر خصوصی ہدایات جاری کر رکھیں ہیں کہ غریب عوام کو اُنکی دہلیز پر انصاف ملے اس سے قبل انھوںنے مزدورں کے مسائل سنے اور اُن کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top