چکوال (وائس آف چکوال)ایم پی اےآسیہ امجد نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی اساتذہ و طالبات کے ہمراہ پولیس لائن چکوال کا دورہ کیا۔عادل میمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال اور اے ایس پی ماہم خان ایس ڈی پی او صدر سرکل نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
مہمانوں کو ڈسٹرکٹ پولیس لائن کا وزٹ کرایا گیا۔ دورے کا آغاز یادگار شہداء پر شہداء کی یاد میں فاتحہ خوانی سے ہوا، مہمانوں کو ڈرائیونگ ٹریننگ سکول، جم، میس ہال، اور کوت (ویپنری) بھی دکھائی گئی اور پولیس کے زیر استعمال جدید اسلحہ بھی دکھایا گیا۔
ساتھ ہی ساتھ پولیس لائن گرائونڈ میں چکوال پولیس کی خواتین اہلکاروں نے موٹر سائیکل رائیڈنگ کا عملی مظاہرہ کیا جسے شرکاء و طالبات نے بہت سراہا اور قابل تقلید اقدام قرار دیا۔مہمانوں کی تواضع کے لئے پولیس لائن میں ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال ماہم خان اے ایس پی نے اساتذہ و طالبات کو پولیس خدمت مرکز چکوال کا وزٹ کرایا۔ انچارج ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس چکوال ٹریفک وارڈن محمد بلال عباس اور انچارج خدمت مرکز محمد عرفان HC نے دورے کے شرکاء کو خدمت مرکز پر مہیا عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔
مہمانوں کو ماڈل پولیس سٹیشن سٹی چکوال کا بھی وزٹ کرایا گیا اور ماڈل پولیس سٹیشن سٹی چکوال اور پولیس کے کام کرنے کے طریقہء کار کے بارے میں سب انسپکٹر محمد بلاول نے بریفنگ دی۔
اس موقع پر آسیہ امجد ایم پی اے صاحبہ نے چکوال پولیس کو جدید خطوط سے روشناس کرانے کی کاوش پر ڈی پی او چکوال عادل میمن کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع چکوال میں امن و امان کے تسلی بخش انتظامات پر چکوال پولیس کو سلام پیش کیا جبکہ پرنسپل صاحبہ گورنمٹ کالج برائے خواتین چکوال نے کہا کہ اس دورے سے سے انتہائی مسرت محسوس ہوئی اور پنجاب پولیس کے بارے میں اچھا تاثر ہمارے ذہن پر ہمیشہ نقش رہے گا اور پولیس پر عوام الناس کے اعتماد کو تقویت ملے گی۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.