ٖ چوہدری سالک حسین قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


تلہ گنگ (ملک عمران کریم)تلہ گنگ میرا دوسرا گھر ہے جلد ہی تلہ گنگ کے لیئے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کروں گا۔ اینکر پرسن ملک عمران کریم سے ٹیلیفونک گفتگو

تفصیلات کے مطابق عامر ڈوگر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں رکن قائمہ کمیٹی غلام مصطفیٰ شاہ نے کمیٹی چئیرمین کیلئے چوہدری سالک حسین کا  نام تجویز کیا جس کی تائید کرتے ہوئے کمیٹی کے دیگر اراکین نے چوہدری سالک حسین کو بلامقابلہ چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے توانائی منتخب کر لیا۔ 
چوہدری سالک حسین نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے توانائی منتخب ہو نے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ میں بھرپور طریقے سے اپنی ذمہ داری نبھاؤں گا اور پاور سیکٹر کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔
اینکر پرسن ملک عمران کریم سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تلہ گنگ میرا دوسرا گھر ہے اور میں اہلیان تلہ گنگ سے بہت محبت کرتا ہوں۔ میں بہت جلد تلہ گنگ آ کر ایک بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کروں گا اور تلہ گنگ کے مسائل حل کر کے اسے ایک ماڈل سٹی بناوں گا۔ اینکر پرسن ملک عمران کریم نے حلقہ این۔اے 65 کی عوام کی طرف سے چوہدری سالک حسین کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top