ٖ بڑھاپے کا عشق مہنگا پڑگیا، لڑکی سے ملنے آئے باباجی محبوبہ کے ہاتھوں اغوا وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


بڑھاپے کا عشق مہنگا پڑگیا، لڑکی سے ملنے آیا بزرگ شہری اغوا۔۔۔ لکی مروت کا ساٹھ سالہ انور خان سکھر میں ایک لڑکی سے ملنے آیا تو محبوبہ کے ہاتھوں ہی اغوا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کا رہائشی ساٹھ سالہ انور خان ایک عرصہ سے سکھر کی کسی لڑکی سے رابطے میں تھا۔
سچے عشق کی تڑپ میں انور خان اکیلا ہی سکھر میں اپنی محبوبہ سے ملنے آیا تو لا پتہ ہوگیا۔

تلاش بسیار کے بعد جب گھر والوں کو کوئی اتا پتا نہ لگا تو انہوں نے پولیس کو رپورٹ کی۔
پولیس نے موبائل لوکیشن ٹریس کی تو پتہ چلا کہ انور خان صاحب سکھر معشوقہ سے ملنے پہنچے، اور محبوبہ نے ہی اغوا کر لیا۔
اغوا کاروں نے فون کے ذریعے انور خان کے گھر والوں کو پچاس لاکھ تاوان کا مطالبہ بھیجا ہے

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top