|
لاہور کے علاقے گلشن راوی میں ایک ڈاکو نے گھر کی پانی والی ٹینکی میں پو لیس کے خوف سے مبینہ طو ر پرخودکو گو لی ما ر کر خودکشی کر لی، ڈاکو کی شنا خت نہیں ہو سکی۔
پو لیس کے مطا بق 2 ڈاکوؤں نے گلشن راوی ڈبل سڑکوں پر شہری سے 20ہزار نقدی اور موبائل لوٹا،شہر ی کے شو ر مچا نے پر نزدیک ہی مو جو دڈولفن کے تعاقب کرنے پر ایک ڈاکو فرار ہو گیا جبکہ دوسرا ایک گھر میں داخل ہوگیا۔
ڈاکو گھر میں گھس کر ساتھ والے گھر کی چھت پر پانی والی ٹینکی میں گھس گیا، پولیس کے تعاقب پر ڈاکو نے اپنی گرفتاری کے خوف سے خودکو گو لی ما ر کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
اسے ٹینکی کے اندر ہی گولی مار کر قتل کرنے اور خودکشی کا ڈرامہ رچانے کا بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ایس پی اقبا ل ٹاؤن نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں ڈاکو نے خودکشی کی تا ہم پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرلئے، مزید تفتیش جاری ہے۔
|
|---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں