دوسرے شہروں سے بریلی آنے والے مزدوروں کو لائن میں بٹھا کر سینیٹائیزر سے نہلا دیا گیا
تفصیلات کے مطابق بھارت نے بدحواسی میں ملک بھر میں کرفیو تو نافذ کر دیا ہے لیکن وفاق صوبائی اور ضلعی حکومتوں کو بھی یہ بات سمجھ نہیں آ رہی کہ اس بحران سے کیسے نمٹا جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس پانی میں سوڈیم ہائیپو کلورائڈ جیسا کیمیکل ملا ہے جسے فرش یا گھروں کی صفائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ایسی ہی ایک بدحواسی کی مثال ضلع بریلی کی انتظامیہ نے قائم کر دی جب کرونا وائرس کے پیش نظر ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث ملک کے مختلف شہروں سے اپنے گاؤں لوٹنے والے مزدوروں کو ان کے ضلع پہنچنے پر مقامی انتظامیہ نے وائرس کے خدشے کے باعث لائن میں بٹھا دیا اور اور ان پر سینیٹائزر کا اسپرے کردیا، جس کی وجہ سے ان لوگوں کی آنکھوں میں جلن ہونے لگی۔
Who r u trying to kill, Corona or humans? Migrant labourers and their families were forced to take bath in chemical solution upon their entry in Bareilly. @Uppolice@bareillytraffic @Benarasiyaa @shaileshNBT pic.twitter.com/JVGSvGqONm— Kanwardeep singh (@KanwardeepsTOI) March 30, 2020
واپس آنے والے مزدوروں میں ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے آنکھوں میں جلن ہونے کی شکایت کے باوجود ان افراد کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔
اس وقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے متعلقہ افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی۔
اس حوالے سے انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ مقامی انتظامیہ کو بسوں کے اندر سینیٹائز اسپرے کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن زیادہ احتیاط کے طور پر انہوں نے ایسا کردیا، ذمہ داران کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے اس واقعے کی سختی سے مذمت کی ہے، کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے اسے غیر انسانی سلوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت کے اقدامات سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں، مزدوروں کو کیمیکل سے نہلانا نہیں چایئے تھا۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں