پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چکوال مشکل کے اس دور میں ضلع کی عوام کے ساتھ ساتھ، ضلع بھر کی مستحق عوام اور دیہاڑی دار طبقہ کے لئے 61 لاکھ 50ہزار کی خطیر رقم کے راشن پیکج کا اعلان
چوآ سیدن شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کورونا بحران کے دوران غرباء کے لئے پورے ضلع میں غریب عوام کے لئے راشن پیکج کا اعلان کر دیا گیا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدرسردار اظہر عباس اور ملک ہاشم ڈھرنال منعقد ہوا۔
اجلاس میں اہم نوعیت کے فیصلوں کرتے ہوئے راجہ رضوان سا بق امیدوار برائے حلقہ پی پی 22کو ضلع چکوال کو آرڈینیٹر اور جبار احمد چلہ سابقہ امیدوار برائے ایم این اے حلقہ این اے 64 کو فنڈ ریزنگ کمیٹی کا ہیڈ مقرر کیا گیا۔
راجہ رضون کی جانب سے 50لاکھ روپے، ملک جبار چلہ 10لاکھ روپے، ڈویژنل وائس پریزیڈنٹ ملک جمشیدنے ایک لاکھ 50ہزار روپے کی رقم کا اعلان کیا۔جبکہ ٹوٹل 61لاکھ 50ہزار روپے کا راشن غرباء میں تقسیم کیا جائے
گا۔ راشن پیکج کی تقسیم کا آغاز بدھ کے روز راجہ رضوان کے آبائی گاؤں ڈنڈوت سے کیا جائے گا۔
چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات) چوآ سیدن شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کرونا بحران میں غریب عوام کی مدد کے حوالے سے اہم اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ جس کی صدارت سردار اظہر عباس ضلع صدرپی پی پی اور ملک ہاشم ڈھرنال نے کی۔ اجلاس میں راجہ رضوان سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کو کوآرڈینیٹرفنڈ ریزنگ کمیٹی ڈسٹرکٹ چکوال اور ملک جبار چلہ سابقہ امیدوار برائے قومی اسمبلی کو ہیڈ آف فنڈ ریزنگ کمیٹی مقرر کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ضلع بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں راجہ رضوان نے 50لاکھ کی خطیر رقم، ملک جبار چلہ نے 10لاکھ، اور ڈویژنل وائس پریزیڈنٹ ملک جمشید نے ایک لاکھ 50ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مستحقین کو راشن کی فراہمی کے وقت کوئی فوٹو سیشن نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں اہم نوعیت کے فیصلوں کے بعد سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ رضوان نے شیرازی میڈیا ہاؤس کے ایم ڈی ملک عظمت حیات سے اپنی خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ غریب طبقے کے لئے یہ وقت انتہائی مشکل ہے اس دوران پاکستان پیپلز پارٹی کسی صورت بھی ان کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے سابقہ ادوار کی طرح اس آفت میں بھی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ بدھ کے روز ڈنڈوت سے غریب طبقہ میں راشن کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہر تحصیل، یونین کونسل سے فوکل پر سن منتخب کرکے راشن عوام کو ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا۔علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے پیپلز پارٹی کے اس اقدام کو انسانیت کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلع چکوال میں پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ قدم تمام سیاسی جماعتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں