ٖ ایریڈین ہیلتھ کیئر سوسائٹی کی جانب سے چوآ سیدن شاہ میں فری ماسک اور داستانوں کی تقسیم وائس آف چکوال (VOC)

ایریڈین ہیلتھ کیئر سوسائٹی نے چوآ سیدن شاہ میں فری ماسک اور داستانے تقسیم کئے۔ اور عوام کو کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہ کیا 
چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآ سیدن شاہ ایریڈین ہیلتھ کیئر سوسائٹی اور آیا کے آیا کی ٹیم کی جانب سے چوآ سیدن شاہ شہر میں کرونا آگاہی مہم کا سلسلہ شروع کیا گیا۔


 بازار میں لوگوں کو آگاہی دی گئی۔ اور ساتھ ہی ساتھ لوگوں میں فری ماسک اور داستانے تقسیم کئے گئے۔ ایریڈین کی ٹیم نے عوام کو بتایا کہ کرونا متاثرہ مریضوں سے براہ راست رابطہ،کسی شخص کے کھانسنے،متاثرہ مریض کا سامان استعمال کرنے، متاثرہ جانوروں کے رابطے کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ اپنے ہاتھ صابن سے باقاعدگی سے دھوہئیں اور جراثیم کش محلول استعمال کریں اور گھروں میں رہیں۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top