ٖ طالبعلم پر تشدد کا معاملہ، کہون لٹل ہاکس دوالمیال کو شوکاز نوٹس جاری وائس آف چکوال (VOC)


چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآ سیدن شاہ شیرازی میڈیا ہائوس کی خبروں پر ایکشن ۔ طالبعلم پر تشدد کا معاملہ، سی ای او ایجوکیشن نے کہون لٹل ہاکس دوالمیال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ اور تشدد کرنے والے ٹیچر سمیت سکول انتظامیہ کو طلب کر لیا ۔ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔ سی ای او ایجوکیشن چکوال۔ تفصیلات کے مطابق چوآ سیدن شاہ کے نواحی گائوں دوالمیال میں واقع کہون لٹل ہاکس سکول میں باسل نامی ٹیچر نے دسویں جماعت کے طالبعلم منان کو ڈنڈوں سے مارا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔ جس سے بچے کی حالت غیر ہو گئی اور بچہ بے ہوش ہو گیا۔والدین نے احتجاجاً دوالمیال روڈ بھی بلاک کئے رکھا اور بچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چوآ سیدن شاہ منتقل کیا گیا ۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے معاملہ کو دبانے کی کوشش کی گئی لیکن شیرازی میڈیا ہائوس کے ایم ڈی ملک عظمت حیات نے اپنی ٹیم کے ذریعے واقعہ کی تحقیقات کرائیں اور چھان بین کر کے واقعہ کو منظر عام پر لایا ۔شیرازی میڈیا ہائوس کی جانب سے لوکل،  قومی اخبارات اور ٹی وی چینلز پر خبریں نشر ہونے کے بعد سی ای او ایجوکیشن چکوال نے ایکشن لیتے ہوئے سکول انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top