ٖ سونی کمپنی نے پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا کے سب کو حیران کر دیا وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


مشہور موبائل فونزاوردیگرالیکٹرونک مصنوعات کےحوالےسےسونی کمپنی نے الیکٹرک گاڑی لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران پیش کی۔سونی کی پہلی کانسیپٹ گاڑی کو ویژن ایس پروگرام کےتحت پیش کیا گیااورفی الحال یہ صارفین کو فروخت کے لیے پیش نہیں کی جارہی۔

سونی نے گاڑی کو کوالکوم سمیت متعدد کمپنیوں کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے،سونی نے کانسیپٹ گاڑی کا نام نہیں بتایا مگر اس کاکوڈنیم سیفٹی کوکون رکھا گیا ہے ۔اس میں 33 سنسرز موجود ہیں جن کی بدولت یہ خودکار ڈرائیونگ، 360 رئیلٹی آڈیو ٹیکنالوجی، وائیڈ اسکرین ڈسپلے اور دیگر فیچرز استعمال کرسکتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے گاڑی کی زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں مگر اس میں سونی امیجنگ اورسنسنگ ٹیکنالوجیز کا استعمال ہوا ہے جبکہ اے آئی، ٹیلی کمیونیکشن اور کلاؤڈ ٹیکنالوجیز کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے،کمپنی کے مطابق گاڑی کے اندر اور باہر موجود سنسرز میں ہائی ریزولوشن، ایچ ڈی آر کموس امیج سنسرز اور راڈار وغیرہ قابل ذکر ہیں۔۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top