ٖ تلہ گنگ: شرجیل احمد نے ضلع چکوال کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا وائس آف چکوال (VOC)

تلہ گنگ(بلال شیخ) چینجی سے تعلق رکھنے والے شرجیل احمد نے ضلع چکوال کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا ۔شرجیل احمد آف چینجی نے  کالام کے مہوڈنڈ جھیل میں ہونے والی پہلی گیارہ ہزار  اونچائی اور برفیلے نوکیلے سنوگراس جیپ ریلی میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے اپنے والدین اور گاوں کا نام روشن کردیا۔ یاد رہے ۔
شرجیل احمد اس سے پہلے چکوال میں ہونے والی جیپ ریلی میں تیسری پوزیشن حاصل کرچکے ہیں جبکہ شرجیل احمد پاکستان موٹر ریسنگ پی ایم آر ایل کے ممبر بھی ہیں۔ شرجیل احمد کی کامیابیوں پر اہل علاقہ نے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اہلیان ضلع چکوال کی طرف سے شرجیل احمد کو ڈھیروں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top