ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری کریک ڈائون کے سلسلے میں کوکیاں والا چوک میں ذخیرہ کی گئیں چینی کی 2 ہزار بوریوں سے بھرا گودام سیل کردیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے خفیہ اطلاع ملنے پر الیاس کریانہ سٹور کے گودام کو چیک کیا تو وہاں بڑی مقدار میں چینی کی بوریاں ذخیرہ کی گئی پائی گئیں جس پر گودام کو سیل اور قبضہ میں لیا گیا سٹاک سرکاری قیمت پر صارفین میں تقسیم کرادیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ منافع خوری کی غرض سے ذخیرہ کی گئی اشیائے خوردونوش کے گھنائونے فعل میں ملوث عناصر کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز سرگرم عمل ہیں۔
رپورٹ:زاہد اعوان
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں