ٖ ماڑی موڑ اٹک میں کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی نعش برآمد وائس آف چکوال (VOC)


اٹک(راجہ گل)ماڑی موڑ میں کچرے کے ڈھیرسے نومولود بچے کی نعش برآمد۔ڈیڈ باڈی کو کپڑے میں لپیٹ کر کچرا دان میں پھینکا گیا جو خاکروب کو صفائی کے دوران نظر آئی جس نے فوراً ریسکیو 1122 اٹک کو مطلع کیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اٹک کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی بچے کی لاش کو تحویل میں لے کر اس کی صفائی ستھرائی کی اور بعد سٹی پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرانے کے بعد مزید کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک کے مردہ خانے میں منتقل کر دی۔

یہ واقعہ اشرف المخلوقات ہونے کے دعویدار انسان کی درندگی کی مثال ہے ۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top