ٖ ورچوئل رئیلٹی نے وفات پا جانے والی بیٹی سے ماں کی ملاقات کرا دی وائس آف چکوال (VOC)

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ماں اپنی تین سال قبل فوت ہونے والی بیٹی سے گفتگو کر رہی ہے، ماں کا کہنا ہے کہ وہ صرف اسے چھونا چاہتی ہے

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بچی کے ایواٹار کو اسکی تصویریں اور ویڈیوز استعمال کر کے بنایا گیا ہے۔
ویڈیو کے آغاز میں نیون نامی بچی ایک پارک میں کھیل کود میں مصروف ہے، اس دوران وہ ماں کی طرف بھاگ کر آتی ہے اور پوچھتی ہے کہ”امی، آپ کہاں تھیں؟ میں نے آپ کو بہت یاد کیا۔ کیا آپ نے مجھے یاد کیا؟

اس کی ماں جنگ جی سنگ بہتے آنسوؤں کے ساتھ اپنی بیٹی کی طرف ہاتھ بڑھا کر اس کے بال سنوارتی ہے اور اسے کہتی ہے کہ، “میں نے آپ کو بہت یاد کیا ہے، نیون”۔

لیکن حقیقت میں، ماں ایک اسٹوڈیو میں گرین اسکرین کے سامنے کھڑی تھی اور ورچوئل رئیلٹی سے تیار کردہ ہیڈ فون اور چھونے سے حساس دستانے پہنے ہوئے تھے جبکہ اس نے گلے میں ایک لاکٹ پہن رکھا تھا جس میں اس کی بیٹی کی راکھ تھی۔

دوسری جانب نیون کے والد اپنے تین بچوں سمیت آنسو پونچھتے ہوئے یہ منظر دیکھ رہے تھے۔

اس ویڈیو پر ایک طرف تو بڑے پیمانے پر تنقید رہی ہے لیکن دوسری جانب بہت سے افراد نے ورچوئل رئیلٹی کے ذریعے بچھڑ جانے والوں کے ساتھ ملاقات کو مثبت قرار دیا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top