ٖ زیر تعمیر گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت پر ولج کنگڑ کے لوگوں کا دھاوا وائس آف چکوال (VOC)

ہری پور(راجہ گل ) یونین کونسل بیڑ تھانہ بیڑ کے ولج امگاہ میں زیر تعمیر گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت پر ولج کنگڑ کے لوگوں نے دھاوا بول دیا ۔زیر تعمیر گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت گرانے کا منصوبہ۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ بیڑ ایس ایچ او راجہ بشیر  بمہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور بلڈنگ گرانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
 ڈسٹرکٹ ہری پور سے ایڈیشنل ایس ایس پی زوالفقار جدون بھی پہنچ گئے اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عمر خان کنڈی بھی اطلاع ملتے ہی ولج امگاہ پہنچ گئے۔
پولیس کی بروقت کاروائی کی وجہ سے سکول کی بلڈنگ گرانے میں ناکامی کے بعد دو ڈھائی سو پر مشتمل افراد نے سکول کی عمارت کے باہر احتجاج شروع کردیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ایڈیشنل ایس ایس پی زوالفقار جدون نے مذاکرات کیے وہاں پر موجود لوگوں نے اپنے مطالبات پیش کیے جن پر عمر خان کنڈی نے قانون کے مطابق سب مطالبات حل کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ قانون کے مطابق سب فیصلے ہوں گے قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے ۔عمر خان کنڈی کا کہنا تھا ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں ڈپٹی کمشنر آفس ،ڈی پی او آفس، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے اور کنگڑ امگاہ کے لوگوں پر مشتمل ہو گی۔ اس کمیٹی میں سب کا موقف سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا جس کے بعد وہاں پر موجود لوگ منتشر ہو گے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top