تجزیہ:ساجد حسین بلوچ
چکوال:حکمران جماعت تحریک انصاف چکوال میں اگر نظر دوڑائیں تو اس وقت اتحاد کاسخت فقدان نظر آتاہے اور کھینچاتانی کا تاثر عام ہوچکاہے، تحریک انصاف میں شامل مختلف شخصیات مختلف نشستوں کی امیدوار ہیں جب کہ جن کے پاس پہلے سے نشستیں موجود ہیں ان کے درمیان بھی مختلف معاملات پر سردجنگ جاری ہے، منتخب رکن قومی اسمبلی اور ضلع چکوال کی بڑی سیاسی شخصیت کے درمیان دوریاں کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں، اسی طرح اراکین قومی وصوبائی اسمبلیوں کے درمیان محدود تعلقات بھی عوام کی نظر میں ہیں، بلدیاتی انتخابات کے لیے بھی ایک، ایک نشست پر کئی کئی خواہش مند امیدواروں کی لائنیں ہیں جب کہ منتخب اراکین اسمبلی اپنی اپنی لابنگ میں مصروف نظر آتے ہیں اس طرح یہ محاورہ درست ثابت ہوتاہے کہ ایک انار سوبیمار۔ حکمران جماعت کو اس وقت عوامی سطح پر جس پسپائی کاسامنا ہے اس کو دیکھتے ہوئے پرانے سیاست دان زیرزمین دکھائی دیتے ہیں جب کہ قیادت کے شوقین مختلف نشستوں پر امیدوار بننے کو ترجیح دیتے محسوس ہوتے ہیں۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں