ٖ کبھی خواب میں نہیں سوچا تھا اسحاق ڈار کے گھر میں رہائش ملے گی وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع سابق وزیر خزانہ کی رہاش گاہ کو پناہ گاہ میں بدلنے پر مزدور طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مزدور طبقے کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ ہم نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ ہم لوگوں کو ایسے دسترخوان پر کھانا کھانے کا موقعہ ملے گا جہاں پر ہمارے اوپر مسلط رہنے والے آمر کھانا کھایا کرتے تھے۔ پناہ گاہ میں رہائش پذیر مسافروں نے عمران خان اور حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے دعائیں دیں اور اس امید کا بھی اظہار کیا کہ عمران خان غریب لوگوں کی بہتری کے لیے مزید اقدامات اٹھائیں گے۔
ویڈیو میں موجود نجی ٹی وی کے اینکر نے اپنی بات کا آغاز فیض احمد فیض کے اس شعر سے کیا کہ
"جب اہل حکم کے سر کے اوپر "
"بجلی کڑ کڑ کڑکے گی جب تخت اچھالے جائیں گے"
انکا ان اشعار کے بعد کہنا تھا کہ یہ گھر ایک ایسی جگہ پر واقع ہے جہاں کوئی صرف گھر خریدنے کا سوچ سکتا ہے پر خریدنے کی سکت نہیں رکھتا۔۔
یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اس گھر کو حکومت پنجاب نے اپنے قبضے میں لینے کے بعد نیلامی کے لیے بھی پیش کیا تھا جبکہ جس دن نیلامی کی بولی ہونی تھی اس دن کوئی خریدار نیلامی میں پیش نہیں ہوا تھا جس وجہ سے نیلامی کے عمل کو موخر کر دیا گیا تھا۔۔
یہ بھی پڑھیں: پناہ گاہ بنانے کے بعد اسحاق ڈار کے گھر میں کیا ہورہا ہے؟
دوسری طرف سابق وزیر خزانہ کی اہلیہ نے اس نیلامی کو روکنے کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا تھا۔ بعدازاں عدالت نے اپنے جاری حکم نامہ میں نیلامی کو روک دینے کے احکامات جاری کیے تھے۔۔
مزید برآں حکومت پنجاب نے عدالتی احکامات کو ملحوظ خاطر لاتے ہوئے نیلامی کا عمل روک کر کچھ دن پہلے اسحاق ڈار کے اس اعلی شان گھر کو مزدوروں اور مسافروں کے لیے پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا تھا جہاں پر ان مزدوروں اور غریب لوگوں کو کھانا مہیا کرنے کے علاوہ رہائش بھی دی جاتی ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top