چکوال(ساجد بلوچ) گھگھ کے نوجوان کی خودکشی کا معمہ حل ہوگیا، مرضی سے شادی نہ ہونے پر درخت سے جھول گیا،وقار ولد عمر حیات ساکن گھگھ کاتعلق زمیندارگھرانے سے تھا اور اس کی عمر 26سال بتائی جاتی ہے، وقار کا والد فوت ہوچکا ہے، اپنے بھائیوں میں وقار سب سے چھوٹا ہے اور یہ 9بھائی اور 2بہنیں ہیں، وقار کی 25دن پہلے اپنی کزن سے شادی ہوئی تھی مگر وقار شادی سے خوش نہ تھا، وقار اپنے گھر والوں کی مرضی سے شادی نہیں کرنا چاہتاتھا اور دلبرداشتہ ہوگیا، جس پر چار روز قبل اچانک اپنے ڈیرہ سے لاپتہ ہوگیا۔
اس سے قبل وقارکے بارے میں گمشدگی کی خبر شائع ہوئی تھی جس کے ساتھ دوفون نمبرزبھی اطلاع کے لئے درج کروائے گئے۔ جاتے ہوئے اپنا پرس اور موبائل فون ڈیرہ پر ہی چھوڑ گیا، وقار کو عزیز واقارب ڈھونڈتے رہے اور گزشتہ روز اس کی نعش ایک درخت سے جھولتی ہوئی پائی گئی۔ معلوم ہواہے کہ وقار نے جن درختوں سے لٹک کرخود کشی کی تھی وہ ایسی جگہ تھی جو اوجھل تھی،وقار کی نعش کودیکھ کر تفتیشی اداروں نے نتیجہ اخذ کیاہے کہ اس کی نعش تین روز پرانی ہے اور اس کی موت خود کشی کرنے سے ہی ہوئی ہے۔ |
---|
Related Posts
راجہ مظہر ہستال نے سنگل نیزہ بازی مقابلوں میں میدان مار لیا
ڈے اینڈ نائٹ نیزہ بازی پروگرام مونسپل سٹیڈیم چکوال شہر میں الحیدر رائل سٹار کلب صدر راجہ مظہر [...]
چکوال : سپورٹس کلبوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئے
پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے سپورٹس کلبوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئےمورخہ 9 مئی 2024[...]
بسم اللہ فیملی پارک اینڈ ریسٹورنٹ پر پرتکلف افطار ڈنر
چکوال (راجہ افتخار سے) سرزمین چکوال سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت بلال احمد حال مقیم یو[...]
چکوال : پودا تنظیم کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پرسیمینارجاری
چکوال/ پودا تنظیم کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر خواتین کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ب[...]
دنیا کا لمبائی میں سب سے بڑا ہاتھ سے تیار ہونے والے قرآن پاک
دنیا کا لمبائی میں سب سے بڑا ہاتھ سے تیار ہونے والے قرآن پاک کو چکوال پریس کلب رجسٹرڈ می[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.