بیجنگ:چین میں تیزی سے پھیلتے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے حکومت سرتوڑ کوششیں کررہی ہے۔چینی صوبے ہوبئی میں سڑکیں اور بازارویران پڑے ہیں جبکہ سکولوں میں مارچ تک تعطیلات کااعلان کردیا گیاہے۔
رائٹرز نے چین کے سرکار ی میڈیا کے حوالے سے بتایاہے کہ کرونا وائرس کی وبا پر مکمل قابو پانے کیلئے چینی صوبے ہوبئی کے تمام سکول کم از کم یکم مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
اس سے قبل صرف جنوری تک سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاتھا جسے بڑھا دیا گیا۔ صوبہ ہوبئی کے علاوہ جیانگ ژو، شین ڈونگ اور شنگھائی سمیت دیگر کئی بڑے شہروں میں بھی تعلیمی ادارے رواں ماہ کے آخرتک بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ چین کے محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس سے ہر گزرتے دن ہلاکتوں کی تعداد پہلے سے بڑھ رہی ہے، گزشتہ روز (ہفتہ کو)مزید 89افراد لقمہ اجل بنے جس سے مجموعی تعداد811ہوگئی ہے جبکہ 37,198افراد میں اس وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ تاہم حکام کا کہناہے کہ ہفتے کو 26سوسے3ہزار کے درمیان لوگوں میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی جو کہ یکم فروری کے بعد سامنے آنے والی سب سے کم تعداد ہے۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.