چوآسیدن شاہ (سید طلحہ فاروق )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے راہنماءاور سابق ایم این اےمیجر طاہر اقبال نے کہا ہے کہ اہلیان چکوال کے حقیقت پر مبنی تعلیمی مفادات کے تحفظ اور بہتری کی خاطر مسلم لیگ (ن) سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر چکوال یونیورسٹی ایکٹ میں ضروری ترامیم کے لئے پنجاب اسمبلی میں ہر ممکن تعاون کےلئے تیار ہے انجینئرز فورم کے نقطہ نظر سے اتفاق کرتے ہوئے تعلیمی بصیرت اس بات کا تقاضا کرتی ہے انجینئرنگ یونیورسٹی کی خودمختار حیثیت برقرار رہنا چاہئے۔ انھوں نے یہ بات یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکسلا چکوال کیمپس کی بحالی کی جاری مہم کے حوالے چکوال انجینئرز فورم صدر انجینئرمحمد تاج داد کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں کہی انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے جہلم روڈ پر پنجاب یونیورسٹی کا ذیلی کیمپس بنانے کی منظوری حاصل کرلی گئی تھی جسکی لاگت تخمینہ سوا دو ارب روپے تھی تاہم حکومت کا دورانیہ ختم ہوجانے سے مزید کام نہ ہو سکا۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ا ±سی منصوبے کو آگے لیکر چلا یاجاتا تاہم موجودہ صوبائی وزیر تعلیم نے حیرت انگیز طور پر گورنمنٹ پوسٹ گریجوئٹ کالج چکوال اور انجینئرنگ یونیورسٹی چکوال کی حیثیت ختم کروا کر نہ صرف اہلیانِ چکوال کے غریب اور متوسط طبقے پر حصول تعلیم کا دروازہ بند کرنے کی کوشش کی ہے بلکہ خودمختار انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کا امکان بھی ختم کردیا ہے۔مزید برآں یونیورسٹی ایکٹ کے ذریعے چکوال یونیورسٹی کو مستقبل میں بطور کارپوریشن چلانے کا راستہ بھی ہموارکر دیا ہے جو کہ ایک تشویشناک امر ہے۔ میجر طاہر اقبال نے مزید کہا کہ انکی جماعت پنجاب اسمبلی میں بھی چکوال یونیورسٹی ایکٹ میں مناسب اور ضروری ترامیم کے لئے اقدام اور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ چکوال میں ایک نہیں دو یونیورسٹیاں بن جائیں اور اہلیان چکوال کے غریب اور متوسط طبقے کا واحد سستی تعلیم کا سہارا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج یونیورسٹی آف چکوال کے ساتھ وابستہ لیکن ایک خودمختار ادارہ رہے انھوں نے بتا یا کہ صوبائی وزیر تعلیم کا حلقہ انتخاب بھی چکوال ہے اور میرا بھی یہی حلقہ ہے لہذا مفاد عامہ کے معاملہ پر وہ راجہ یاسر کے پاس خود چل کر جانے کے لئے بھی تیار ہیں تاکہ اس مسئلہ کا کوئی مناسب حل تلاش کیا جاسکے۔ اس سے قبل چکوال انجینئرز فورم کے صدر انجینئرمحمد تاج داد کی قیادت میں ملنے والے نمائندہ وفد نے اس ملاقات میں ا نجینئرنگ یونیورسٹی ٹیکسلا( چکوال کیمپس )کو یونیورسٹی آف چکوال میں ضم کرنے کے حکومتی اقدام پر شعبہ انجینئرنگ کے تعلیمی نظام کی تنزلی اور پنجاب اور چکوال کے ذہین طلباءکے مستقبل کو داو ¿ پر لگائے جانے کے بارے میں اپنے فورم کے شدید تحفظات پہ تفصیلی بریفنگ دی۔
|
---|
Related Posts
کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
موٹروے پر ایک اور خاتون کی جانب سے پولیس کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ سامنے آیا ہے، ویڈیو سوشل میڈ[...]
پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کلرکہار پروفیسر چوہدری افتخار احمد ریٹائر ہوگئے
چکوال (پریس ریلیز) پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کلرکہار پروفیسر چوہدری افتخار احمد محکمہ [...]
ضلع چکوال کے مختلف تھانہ جات میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری
چکوال (بیوروچیف راجہ افتخار سے) آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد بن ا[...]
چوآسیدن شاہ کے اڈے میں ڈرائیورز اور اڈا مالکان میں ٹھن گئی
اتفاق کہون اڈا چوآسیدن شاہ میں پی ٹی اے سیکرٹری آفس لاہور کے ملازمین کی گاڑی ٹائم میں[...]
تھانہ چوآسیدن شاہ میں انسپکٹر زراعت بلوچ کو ایس ایچ او تعینات کیا جائے ۔ عوامی مطالبہ
چوآسیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآسیدن شاہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے. آر پی او راولپنڈی، ڈی[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.