چکوال(ڈاکٹرزاہدعباس چوہدری)ایس ڈی او ڈھڈیال کے دفتر میں ایس ای واپڈا چکوال اور ایکسیئن واپڈا ڈھڈیال کی کھلی کچہری منعقد ہوئی کھلی کچہری کے دوران عوام نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔
ایس ای واپڈا چکوال اقبال خان اور ایکسیئن واپڈا ڈھڈیال راجہ محمد مظہر جتوئی نے عوامی شکایات اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے جبکہ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ای واپڈا چکوال اور ایکسیئن واپڈا ڈھڈیال نے کہا کہ بجلی چوروں کو کوئی معافی نہیں ملےگی۔ کوئی چھوٹا ہو یا بڑا یا واپڈا اہلکار, بجلی چوری کرتے ہوئے جو بھی پکڑا گیا اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔عوام سے التماس ہے کہ بجلی چوری کرتے ہوئے کسی کو بھی دیکھیں تو فوری طور پر واپڈا کو اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ایس ای واپڈا چکوال اور ایکسیئن واپڈا ڈھڈیال نے مزید کہا کہ کسی قسم کا عوامی اور اجتماعی مسئلہ ہو یا انفرادی آپ بلا جھجک ہمارے پاس آ سکتے ہیں ہم مسائل کے حل کے لیے ہی بیٹھے ہیں۔کھلی کچہری میں ایس ڈی او ڈھڈیال اور واپڈا کے دیگر افسران اور اہلکاروں کے علاوہ مختلف علاقوں سے اپنے مسائل کے حل کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔

0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.