ٖ وہ اشتہارات جن پر قید اور جرمانہ بھی ہو گا وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

) بھارت میں خواتین کے حسن میں اضافہ کرنے والی کریموں سمیت کئی مصنوعات کے اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو 5سال قید اور 50لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق وزارت صحت و خاندانی فلاح کی طرف سے اس قانون کاترمیمی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ جن چیزوں کے اشتہارات پر پابندی لگائی جا رہی ہے ان میں فیئر سکن، جنسی طاقت، ہکلانے یا تتلانے کی ادویات، خواتین کے بانجھ پن، عمررسیدگی اور سفید بالوں کو روکنے والی ادویات اور دیگر مصنوعات شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس بل میں میجک ریمیڈیز  اور 78مختلف امراض، ڈس آرڈرز اور کنڈیشنز ہیں جن کی ادویات کے اشتہارات پر پابندی لگائی جائے گی۔ اس قانون کی پہلی بار خلاف ورزی کرنے پر 2سال تک قید اور10لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔ جو شخص دوبارہ خلاف ورزی کرے گا اسے 5 سال تک قید اور 50لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ یہ قانون ادویات کے معیار کو بدلتے وقت اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بنایا جا رہا ہے۔ جن ادویات کے اشتہارات پر پابندی لگائی جا رہی ہے وہ ایسی روایتی طرز کی ادویات ہیں جن کے مضراثرات ہوتے ہیں۔ “

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top