
تلہ گنگ (نذرحسین عاصم) ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمشن تابندہ امجد نے کہا کہ پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے ،شجر کاری مہم میں ہر فرد کو حصہ لینا ہو گا تا کہ ہم ضلع چکوال کو سرسبز بنا سکیں ۔ان خیالات کا اظہار کو ٹگلہ ہا ﺅس میں پودا لگانے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمشن چکوال نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پر ارشد کو ٹگلہ ،لیاقت اعوان ،امتیاز احمد لاوہ،اشفاق بلال آ باد،صفی اللہ خان ودیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفار مشن تابندہ امجد کا مزید کہنا تھا کہ صاف ستھرا ماحول بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ شہریوں کو بھی بھرپور تعاون کرنا ہو گا تب ہی ہم ضلع چکوال کے ماحول کو صاف ستھرا بنا سکیں گے ۔تابندہ امجد کا مزید کہنا تھا کہ صحافی برادری بھی شجر کاری مہم کی تشہیر زیادہ سے زیادہ کریں اور شہریوں کو آ گاہی ہو تا کہ وہ اس مہم میں حصہ لے سکیں ۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.