آگ اور خون کے ماحول میں رلادینے والی ویڈیو۔۔ ہندو نوجوان نے انتہاپسند ہندوؤں سے مسلمان شخص کی جان بچالی۔۔
تفصیلات کے مطابق دہلی میں جہاں انتہاپسند ہندو دنگا فساد کررہے ہیں۔ مسلمانوں کی جانیں لے رہے ہیں، مساجد شہید کررہے ہیں، لوگوں کی املاک اور دکانیں جلارہے ہیں وہیں ایک سنجیو نامی نوجوان نے اپنے مسلمان ہمسائے مجیب الرحمان کی جان بچالی۔
سنجیو کا کہنا تھا کہ انسانیت کے ناتے یہ اسکا فرض تھا۔ سنجیو نے اپنے مسلمان ہمسائے کی گھر کی ایک خاتون کو جو حاملہ تھی اسے بلوائیوں سے بچاتے ہوئے موٹرسائیکل پر بٹھاکر ڈسپنسری پہنچایا اور محفوظ جگہ پر پہنچایا۔
سنجیو نے بتایا کہ انتہاپسند ہندو اسکے مسلمان ہمسائے اور اسکی فیملی کو مارنے کیلئے آئے اور اسکے گھر کا دروازہ توڑرہے تھے ۔ انہوں نے اپنے ہندو ہمسائے کو فون کیا کہ ہماری جان خطرے میں ہے ، کیا ہم آپکے گھر پناہ لے لیں جس پر سنجیو نے کہا کہ یہ گھر آپکا ہے، پورا محلہ آپکا ہے ۔ جس کے بعد وہ انہیں اپنے گھر لے آئے۔
مسلمانوں کی املاک جلنے پر سنجیو کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور اس نے کہا کہ پچھلے تین دن سے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں دہشتگرد ہوں اور محلے دار مجھے دہشتگرد سمجھ رہے ہوں۔
اس موقع پر سنجیو نے اپنی بیٹی سے ملایا جس نے اس مسلمان فیملی کے جانے کے بعد کھانا نہیں کھایا۔ سنجیو کی بیٹی پریانکا اس موقع پر بے اختیار روپڑی اور کہا کہ جب میں چھوٹی سی تھی تو انہوں نے مجھے پالا تھا۔
سنجیو نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں صبح 8 بجے دکان پر چلاجاتا تھا، میری بیٹی اسی مسلمان فیملی کے گھر رہتی تھی اور وہی انہیں کھلاتے پلاتے اور اسکا خیال رکھتے تھے۔
سجیو نے مزید بتایا کہ مجیب الرحمان کے بھائی کے بچے نہیں ہیں، انہوں نے میرے سب بچوں کو اپنی اولاد سمجھ کر پالا ہے۔
|
---|
وائس آف چکوال
»
متفرق
» دہلی فسادات: ہندو شخص نے جان پر کھیل کر اپنے مسلمان ہمسایوں کی جان بچالی۔ ویڈیو
Related Posts
کراچی، پولیس اہلکار کی سرعام گداگر خاتون کو شراب پلانے کی کوشش
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے بدتمیزی کرنے و[...]
جب بلی چوزوں کی ماں بنی! حیرت انگیز ویڈیو
یوں تو اکثر بلیاں مرغیوں کے پیچھے دوڑتی نظر آتی ہیں اور انھیں شکار بنانے کی کوشش کرتی ہیں، مگ[...]
میری بیٹی کو ہاتھ کیوں لگایا؟ دوران پرواز مسافر لڑ پڑے
بھارت میں دوران پرواز مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس ک[...]
سیشن جج، دو بیٹوں اور بھانجے سمیت ڈیم میں نہاتے ڈوب گیا
سوہاوہ کے نجی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ان کے دو بیٹے اور بھانجا ڈوب کر جاں بحق ہو گئ[...]
فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پرنسپل نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
پنجاب کے شہر میاں چنوں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو ٹیچر نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔اہل خانہ کے [...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.