پاکستان میں ٹڈی دل کا مقابلہ چین سے آئی بطخوں کی فوج کرے گی.چین نے پاکستان کی فصلوں کو تباہ کرنے والی ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے ایک لاکھ بطخیں پاکستان بھیجنے کے فیصلہ کیا ہے جسے ڈک آرمی کا نام دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مطابق ٹڈی دل کا مقابلہ کرنے کے لئے بطخوں کی یہ فوج چین کے مشرقی صوبے زی جیانگ سے رواں برس کی آخری سہ ماہی میں بھیجی جائے گی۔لیکن اس سے قبل چینی ماہرین کی ایک ٹیم پاکستان آئے گی تاکہ یہ تجربہ ہوسکے کہ بطخوں کے ذریعے ٹڈی دل سے کیسے بچنا ہے۔
زی جیانگ اکیڈمی آف ایگری کلچر سائنسز کے محقق لو لیزہی، جو اس پراجیکٹ پر ایک پاکستانی یونیورسٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں کا کہنا ہے کہ ’بطخیں ایک حیاتیاتی (بائیو لوجیکل) ہتھیار ہیں اور ٹڈی دل کو مارے کے لیے یہ کیڑے مار دوائیوں سے بہتر کام کرتی ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ایک بطخ روزانہ200 کے قریب ٹڈی دل کھا سکتی ہے۔‘چینی محقق کا کہنا تھا کہ بطخوں کو پاکستان بھیجنے سے قبل چین کے مغربی علاقے شن جیانگ میں تجربہ کیا جائے گا۔
واضح رہے ٹڈی دل نے گذشتہ برس پاکستان میں کاٹن کی فصل کو تباہ کر دیا تھا اور اب اس کی وجہ سے گندم کی فصل کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.