ڈھڈیال (ڈاکٹرزاہدعباس چوہدری)دو مختلف کاروائیوں میں ڈھڈیال پولیس نے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس تھانہ ڈھڈیا ل نے دورانِ گشت جعفر عباس ولد خان زمان سکنہ جیٹھل سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ڈھڈیال نے گشت کے دوران جعفر عباس ولد خان زمان سکنہ جیٹھل کو مشکوک جانتے ہوئے جامع تلاشی لی، جس کے قبضہ سے پسٹل تیس بور بمع میگزین، د و ضرب راؤند برآمد کر کے مذکورہ ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
جبکہ دوسری کاروائی میں پولیس تھانہ ڈھڈیال نے محمد خلیل اکبر ولد محمد اکبر راجپوت ساکن ڈھاب کلاں سے سرال کے قریب ایک عدد بارہ بور ریپریٹر اور دو عدد روند برآمد کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں