چکوال(ساجد بلوچ)مایہ ناز پولیس آفیسرسب انسپکٹروقاص الرحمٰن کو انچارج پولیس چوکی بشارت تعینات کردیاگیا ہے، ان کے پیش رو کی تبدیلی کے بعد سب انسپکٹر وقاص الرحمٰن کو اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے جو آئندہ چند روزمیں اپنی نئی جائے تعیناتی کے عہدہ کاچارج سنبھالیں گے، سب انسپکٹر وقاص الرحمٰن انتہائی محنتی اور قابل پولیس آفیسر ہیں اور ان کے بارے میں عوام میں مثبت رائے پائی جاتی ہے، یادرہے کہ سب انسپکٹر وقاص الرحمٰن نے بطور میڈیا پی آراو معاملات خوش اسلوبی سے چلائے تھے یہی وجہ ہے کہ ان کی کمی صحافتی حلقوں میں تاحال محسوس کی جارہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ فیلڈ ورک میں بھی سب انسپکٹر وقاص الرحمٰن نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں اور کئی خطرناک اشتہاریوں کا سراغ لگاکر جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایاہے، نئی ذمہ داریاں ملنے پر توقع کی جارہی ہے کہ وہ فرض شناسی کا اپنا مشن جاری رکھیں گے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں