ڈھڈیال (وائس آف چکوال)زراعت آفیسر محکمہ زراعت(توسیع) ڈھڈیال میں ٹڈی دل (مکڑی) سے حفاظت کے سلسلہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں حلقہ زراعت ڈھڈیال سے متعلقہ پٹواریوں، نمبرداروں اور وٹرنری اسسٹنٹس نے شرکت کی۔میٹنگ کا مقصد تما م سٹیک ہولڈرز کو ٹڈی دل کے ممکنہ حملہ سے نبروآزماہونے کیلئے تربیت دینا تھا۔ زراعت آفیسر ڈھڈیال ملک وسیم عباس نے شرکاء کو ٹڈی دل کے دور زندگی، حرکات و سکنات،نقصانات اور کنٹرول کے بارے میں تفصیلاً آگاہی فراہم کی اور اپیل کی کہ تمام سٹیک ہولڈرز اس آفت سے نبٹنے کیلئے محکمہ زراعت (توسیع) اور انتظامیہ چکوال سے بھرپور تعاون کریں۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں