تلہ گنگ (محسن قیوم شیخ)تلہ گنگ پریس کلب کا اجلاس زیر صدارت صدر چودھری نذر حسین منعقد ہوا - جبکہ الیکٹرانک میڈیا کا اجلاس صدر محسن قیوم شیخ منعقد ہوا - اجلاس میں پریس کلب کے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے حوالے سے انتظامات کی حتمی منظوری دی گئی - اجلاس شرکاء کو بتایا گیا کہ 5 فروری کو ریلی دس بجے مرکزی عید گاہ سے شروع ہو گی اور الکرم چوک پر اختتام پذیر ہو گی - ریلی میں بلا تفریق تمام سیاسی مذہبی ، اور سماجی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی - اجلاس میں قاضی عبدالقادر ، سید ارشاد حسین شاہ کاظمی ، محسن قیوم شیخ ، ملک ارشد کوٹگلہ ، شاہد سلیم پراچہ ،لیاقت اعوان ، محمد عمران رسول ، راجہ عدیل جعفری ، اکرم نور چکڑالوی ، محمد وحید ، ملک آفتاب ، محمد فہیم، بلال شیخ ، اشفاق احمد نے شرکت کی -۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں