ٖ کھانسی یا چھینک کے ذرات 3 گھنٹوں تک فضامیں رہ سکتے ہیں، تحقیق وائس آف چکوال (VOC)


یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، یونیورسٹی آف لاس اینجلس، پرسٹن یونیورسٹی اور امریکی سینٹر فارڈزیز کی مشترکہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کرونا وائرس کچھ سطحوں پر کئی دن تک اپنا وجود برقرار رکھ سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق کرونا وائرس انسانی جسم سے باہر سارس وائرس کی طرح ہی رہتا ہے۔ یہ وائرس تانبے پر چار گھنٹہ تک باقی رہتا ہے جبکہ سٹیل اور پلاسٹک پر 2 سے تین دن تک موجود رہ سکتا ہے۔

کارڈ بورڈ پر 24 گھنٹے تک یہ وائرس موجود رہتا ہے۔ تحقیق کے مطابق انسان کی کھانسی اور چھینک سے نکلے وائرس کے ذرات 3 گھنٹوں تک ہوا میں معلق رہ سکتے ہیں۔ یہ تحقیق نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیس میں شائع ہوئی۔
(بشکریہ :نذرحسین عاصم)

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top