ٖ 8 سال سے اشتہاری ملزم کو ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال نے گرفتارکرلیا وائس آف چکوال (VOC)

ڈھڈیال (ڈاکٹرزاہدعباس چوہدری)آٹھ  سال سے اشتہاری ملزم کو ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔ پولیس تھانہ ڈھڈیال نے اے کٹیگری کا 8 سال پرانا اشتہاری ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کےمطابق محمد ریاض ولد غلام محمد سکنہ فم کسر جو کہ مقدمہ نمبر 12/13 بجرم زیر دفعہ302 تھانہ ڈھڈیال گذشتہ 8 سال سے اشتہاری تھا کو ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال سب انسپکٹر ملک اختر زمان نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ٹیم اے ایس آئی ناصر عباس,  ملک تنویر حسین,  ملک نثار اختر ,  ملک وسیم اور فیصل شہزاد کانسٹیبل کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس کی کئی ٹیمیں اس ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر چکی ہیں مگر ناکام رہی ہیں.  ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال سب انسپکٹر ملک اختر زمان کی کارکردگی کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top