ٖ نوجوان کی سڑک کے عین درمیان طالبات کے سامنے انتہائی فحش حرکت وائس آف چکوال (VOC)

اتنہائی گھٹیا حرکت۔ ایک شخص نے یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل روک کر سڑک کے بیچوں بیچ طالبات کے سامنے مشت زنی شروع کردی۔

یہ ویڈیو ایک نوجوان نے شئیر کی جس کی دوست کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا جب وہ یونیورسٹی کلاس لینے جارہی تھیں اور ساتھ باقی اسکی ساتھی سٹوڈنٹس بھی تھیں۔

ویڈیو شئیر کرنیوالے شخص کا کہنا ہے کہ یہ قابل مذمت واقعہ اسکی ایک دوست کے ساتھ پیش آیا۔ جوہرٹاؤن لاہور میں واقع یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے قریب دوپہر 3 بجے ایک نوجوان نے طالبات کے سامنے مشت زنی شروع کردیا اور وہ بھی سڑک کے عین درمیان میں موٹر سائیکل روک کر۔۔۔ حالانکہ یونیورسٹی جانیوالی طالبات ایک معقول لباس میں تھیں۔

ویڈیو میں ایک شخص مشت زنی کررہا ہے اور اسے ایک خاتون روک رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ لعنتی شرم نہیں آرہی تجھے

اس نے بتایا کہ آج میں اپنی دوستوں کے ساتھ ہوسٹل سے کلاس لینے کیلئے جارہی تھی کہ ایک شکص بائیک پر سامنے کھڑا تھا اور یہ سب کرنے لگ گیا اور جب ہم نے شور مچایا تو تب بھی اسے فرق نہیں پڑرہا تھا اور جب ہم نے فون نکال کر بولا کہ ہم ویڈیو بنائیں گے تو کہنے لگا کہ بنالو میں بعد میں تمہیں دیکھ لوں گا

اور وہ اپنے کام میں لگا رہا اور جب ہم بھاگے اور سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ کو بتانے کیلئے گئے تو وہ شخص بھاگ گیا

خاتون نے اس شخص کا بائیک نمبر بھی بتایا۔ خاتون کے مطابق اسکا موٹرسائیکل نمبر آر این جے3173 ہے۔

ویڈیو بنانیوالی خاتون کا کہنا ہے کہ حقوق نہیں دے سکتے تو کم از کم عزت تو دیدو۔ کوئی بھی عورت محفوظ نہیں ہے۔ نہ گھر میں نہ گھر سے باہر

خاتون نے مزید کہا کہ اگر آج یہ ہمارے ساتھ ہوا ہے تو کل آپکے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ براہ کرام اس پر آواز اٹھائیے تاکہ دوبارہ کبھی کسی کے ساتھ ایسا نہ ہو۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top