ٖ کراچی میں خواتین بھی ڈاکوبن گئیں وائس آف چکوال (VOC)


کراچی (راجہ گل )کراچی میں خواتین بھی ڈاکوبن گئیں۔نارتھ کراچی انڈہ موڑ پر برقعہ پوش خاتون کی ساتھی ملزم کے ساتھ واردات۔  

برقعہ پوش خاتون نے ساتھی سمیت موٹر سائیکل پرجاتے ہوئے ایک خاتون کو بچوں سمیت گزرتے پایا۔ملزمان یو ٹرن لینے کے بعد گلی سے گزرتی خاتون کے پاس آکر رکےاوربرقعہ پوش ڈکیت خاتون نے پستول دیکھا کر قیمتی سامان طلب کیا۔

بچوں کے ساتھ گلی سے گزرنے والی خاتون نے سونے کی انگوٹھیاں اتار کر ملزم کو دے دیں توملزم نے گلے کی سونے کی چین دینے کا مطالبہ کیا۔

 خاتون کے انکار پر ملزم نے خاتون ڈکیت سے پستول لے کرخاتون کو ڈرایااورملزم نے  خاتون کے گلے پر ہاتھ  سے چین دیکھنے کی کوشش کی، خاتون کے گلے میں چین نہ پاکر ملزمان فرار ہوگئےاورخاتون اور بچے ملزمان کو تکتے رہ گئے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top