چکوال (وائس آف چکوال)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال مہرین فہیم عباسی نے چکوال میں کرونا وائرس کے حوالے سے روزانہ کی بنیادوں پر ہونے والی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
اس موقع پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کےتمام متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور ان کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت دی۔
ڈسٹرکٹ ایڈمینسٹریشن چکوال اس سلسلے میں چکوال کو کرونا وائرس سے پاک رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
اہلیان چکوال سے بھی گزارش ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا ساتھ دیں اور گورنمنٹ کی ہدایات کے مطابق کم سے کم گھروں سے باہر نکلیں اور تمام احتیاطی تدابیر استعمال کریں۔

0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں