![]()
سیالکوٹ میں انسانیت سوز واقعہ، رشتہ نہ ملنے پر ملزمان نے لڑکی، اسکی بھابھی اور دو بچوں پر تیزاب پھینک دیا۔
سیالکوٹ: نواحی علاقے اسماعیل اعوان میں دل دہلا دینے والا واقعہ، رشتہ نہ دینے پر ملزموں نے لڑکی، بھابھی اور 2 بچوں پر تیزاب پھینک دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کے مطابق ملزموں کی جانب سے لڑکی کا رشتہ مانگا کیا تھا۔ لڑکی کے گھر والوں نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا جس پر ملزمان مشتعل ہو گئے اور انہوں نے لڑکی، بھابی پر تیزاب پھینک دیا جس کی زد میں بچے بھی آ گئے۔
سیالکوٹ کے نواحی علاقے اسماعیل خان کے رہائشی کا پولیس کو درج کروائی گئی ایف آئی آر میں موقف اپناتے ہوئے کہنا تھا کہ دو روز قبل ملزمان گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔ تیزاب کی زد میں آ کر لڑکی اس کی بھابی اور دو بچے جھلس گئے۔
اہل خانہ کی جانب سے متاثرہ لڑکی کی حالت تشویشناک ہونے پر فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے لڑکی کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس سے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور انکو کفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کر دیا۔
|
|---|
وائس آف چکوال
»
متفرق
» رشتے سے انکار پر ملزمان نے لڑکی ، اسکی بھابھی اور دو بچوں پر تیزاب پھینک دیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں