ٖ لالچی باپ نے رقم کی خاطر بیٹے کا سودا کردیا وائس آف چکوال (VOC)

لاہور میں چار سالہ بچے کے اغوا کا ڈراپ سین۔ لالچی باپ نے رقم کی خاطر بیٹے کا سودا کیا۔ لکشمی چوک سے 4 سالہ بچے کے اغوا کا ڈراپ سین، والد نے رقم کے عوض بچے کو فروخت کیا۔

لاہور : لکشمی چوک سے 4 سالہ بچے کے اغوا کا ڈراپ سین، والد نے رقم کے عوض بچے کو فروخت کیا، پولیس

See 92 News HD Plus's other Tweets
خون سفید ہوگیا۔۔ لاہور کے لکشی چوک سے چار سالہ بچے کے اغوا کی حقیقت سامنے آگئی۔ پولیس کے مطابق بچے کو لالچی باپ نے رقم کی خاطر فروخت کیا تھا۔

فروخت کے بعد کسی کو شک نہ ہو اس لئے والد نے گوالمندی تھانے میں اغوا کا مقدمہ بھی درج کرایا۔جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج نے لالچی باپ کا پول کھول دیا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اغوا کے وقت بچے کا والد بھی موجود تھا۔ جبکہ والد نے موقف دیا تھا کہ اسے ورغلا کر بچے کو لے گئے تھے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top