ٖ ریسٹورنٹ آفاق ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی وائس آف چکوال (VOC)

ہری پور(راجہ گل عباس سے )تھانہ سٹی ہریپور کی حدود جی ٹی روڈ پر واقع ہریپور کے معروف اور قدیم ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ آفاق ہوٹل میں اچانک آگ  بھڑک اٹھی، آگ نے  دیکھتے ہی دیکھتے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


ھوٹل میں موجود بہترین حفاظتی اقدامات ٹرین اور چست عملے اور انتظامیہ کی مستعدی کے باعث اگ لگنے کی وجہ سے زیادہ مالی و جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہوٹل انتظامیہ نے اپنے طور پر آگ پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کرتے ہوے فوری طور پر  ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو اطلاع دی۔  

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم محکمہ پولیس اور دیگر ادارے فوری طور پر  موقعے پر پہنچ گئی۔ریسکیو 1122 نے آگ پر جلد ہی قابو پالیا، اور لاکھوں مالیت کے املاک بچالئے، جبکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top