ٖ بکھاری کلاں کے قمر نامی شخص کو کرونا وائرس ہونے والی خبرافواء نکلی وائس آف چکوال (VOC)

چکوال(نامہ نگار)کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کی چکوال سے راولپنڈی ہسپتال منتقلی کی تصدیق نہ ہو سکی اور مذکورہ شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بے نظیر بھٹو ہسپتال سے فارغ کر دیاگیا۔

چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن عبدالغفور منہاس نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کو بوگس قرار دیااور خبریں چلانے والے صحافیوں کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کرونا وائرس کی جھوٹی خبروں کو صحافتی بددیانتی قرار دیا۔

سوشل میڈیا اور نجی ادارے میں خبر چلائی گئی تھی کہ بکھاری کلاں کا قمر نامی شخص کرونا وائرس کا شکار ہوا ہے اور وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال سے راولپنڈی ریفر کیاگیاہے۔

مذکورہ خبر کی تصدیق کی گئی تو پتہ چلا کہ قمر نامی شخص کو روٹین کے بخاراور نزلہ زکام کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھا جسے راولپنڈی چیک اپ کے لیے بھجوایا گیا مگر مذکورہ شخص کو کرونا وائرس کا مریض بنا کر پیش کردیاگیا۔جو تصدیق میں غلط ثابت ہوا۔ 

چیئرمین الیکٹرانک میڈیا نے میڈیا نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی خبر کی مکمل طور پرچھان بین کریں اور جب تصدیق ہو جائے تو اس کے بعد خبر کو فائل کیا جائے۔

عبدالغفور منہاس نے واضح کیا کہ اس کے بعد اگر کسی نے بددیانتی پر مبنی جھوٹی خبر نشر یا شائع کرنے کی کوشش کی تو ایسے شخص کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top