پشاور( حبیب صفی) ایس ایچ او تھانہ متھرا کے مطابق گاؤں گاڑہ تاجک میں وحیداللہ کی شادی کی خوشی میں ملزم وسیم ولد علی محمد فائرنگ کر رہا تھا جس کی فائرنگ سے 6 سالہ بچی طفلکہ انسہ دختر اسماعیل لگ کر جاں بحق ہوئی ہے
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم وسیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جس کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے کر کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں