ٖ میرا جسم میری مرضی نہیں تو کیا میرا جسم کسی اور کی مرضی کا نعرہ ہونا چاہیے؟ وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

اگر "میرا جسم میری مرضی”نعرہ نہیں ہونا چاہیے تو کیا "میرا جسم کسی اور کی مرضی”نعرہ ہونا چاہیے؟ شاہزیب خانزادہ کی خلیل الرحمان قمر کے رویے پر سخت تنقید

شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ میرا جسم میری مرضی کے نعرے پر تنقید کی جارہی ہے۔ اگر یہ نعرہ غلط ہو تو اسکے برعکس کیا نعرہ ہونا چاہئے؟ کیا یہ نعرہ ہونا چاہئے کہ میرا جسم کسی اور کی مرضی۔

لبرل خواتین کے نعرے "میرا جسم میری مرضی”کا دفاع کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ خواتین کو پسا ہوا طبقہ سمجھا جاتا ہے، انکی کم عمری میں شادی کردی جاتی ہے۔ وہ اولاد چاہتی ہیں یا نہیں اس میں بھی انکی مرضی شامل نہیں ہوتی۔ وہ کتنے بچے چاہتی ہیں، اس میں بھی انکی مرضی شامل نہیں ہوتی۔

شاہزیب خانزادہ نے مزید کہا کہ ایک تو بچی کی کم عمری میں شادی کردی جاتی ہے، پھر ان پر بچے پیدا کرنے اور پالنے کی ذمہ داری ڈال دی جاتی ہے۔

شاہزیب خانزادہ کا مزید کہنا تھا کہ شوبز کی شخصیات کی طرف سے خلیل الرحمان قمر کی مذمت کی جارہی ہے لیکن خلیل الرحمان قمر معافی مانگنے کو تیار نہیں ہیں۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top