بٹگرام پولیس ۔راجہ گل سے
(افسوسناک واقعہ)
بٹگرام بازار میں سلینڈر پھٹنے سے ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت بٹگرام بازار میں سلنڈر پھٹنے کی خبر پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹگرام پہنچے اور حادثہ میں زخمی ہونے والے رضامحمد کی عیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق بٹگرام بازار میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس میں احتشام ولد محمد رفیق سکنہ اجمیرہ جابحق ہوا جبکہ رضا محمد زخمی ہوا۔
ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے قیمتی جان کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی اور لاش کیلئے تابوت بھی اپنی طرف سے دینے کا حکم دیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر نوید خان کو ہدایت کی کے لاش کو تابوت میں بند کرنے کے بعد ان کے گھر تک پہنچایا جائے اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہمارا ہونا لازمی اور ہمارا فرض بھی ہے۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.