ٖ سینئرصحافی میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ڈھڈیال پریس کلب کے اراکین کی احتجاجی ریلی وائس آف چکوال (VOC)

ڈھڈیال (وائس آف چکول)میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ڈھڈیال پریس کلب کے اراکین نے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چکوال کے نواحی شہرڈھڈیال میں بھی جنگ/جیو کے ایڈیٹرانچیف میرشکیل الرحمٰن کی  گرفتاری کے خلاف پریس کلب ڈھڈیال کے اراکین نے ایک احتجاجی ریلی نکالی 
جس سے ڈھڈیال پریس کے  صدراورجنگ/جیوکے نمائندہ ڈاکٹرظہیراحمدیوسفی نے  کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد صحافت کی آزادی پر حملہ صحافت کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے۔میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری عدالتی اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔انہیں جھوٹے اورمن گھڑت الزامات میں پھنسایا گیا ہے۔34سال قبل  عام آدمی سے پراپرٹی خریدنا بھی ایک جرم ٹھہرا، یہ ریاستی دہشت گردی نہیں تو اورکیا ہے۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری پریس کلب ڈھڈیال ریاض بٹ،  اوردیگراراکین حاجی محمد اجمل، ، ڈاکٹرمحمدخلیل، راوزاہدعلی، ، راوناہید سلیم، مسرت جعفری، ابراحسین  بھٹی، حاجی نعیم عباس، چوہدری حسنین، حفیظ الرحمٰن، راوراشدسلیم اورڈاکٹرزاہد چوہدری کے علاوہ خرم شہزاد نے  احتجاجی ریلی میں شرکت کی جوخان سویٹس سے شروع ہوکر ڈھڈیال چوک میں اختتام پذیرہوئی۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top