پاکستانی ڈاکٹرز نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے جس میں ڈاکٹرز نے ایک وینٹیلیٹر کو بیک وقت 4 سے 7 مریضوں کو مصنوعی سانس دینے کے قابل بنا دیا۔
ڈاکٹرز کا حاصل کی گئی کامیابی کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تیارکیے گئے وینٹی لیٹرسے ایک ہی وقت میں 4 سے 7 مریضوں کو مصنوعی سانس پر زندہ رکھا جا سکتا ہے۔
راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹیو میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی کا ڈاکٹرز کی جانب سے حاصل کی گئی کامیابی کے حوالے سے کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی سے کراچی سے لے کر خیبر تک ایک ہی وقت میں متعدد مریضوں کو نئے تیارکردہ وینٹی لیٹر سے مصنوعی سانس فراہم کرکے زندہ رکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ یہ پاکستانی
ڈاکٹرز کی جانب سے طبی دنیا میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
ڈاکٹرز کی جانب سے طبی دنیا میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
پاکستانی ڈاکٹرز کی بڑی کامیابی، معمولی خرچ سے نارمل وینٹی لیٹر کئی افراد کے استعمال کے قابل بنا دیا، تفصیلات اس ویڈیو میں#92NewsHDPlus #BreakingNews pic.twitter.com/umB24Xa5KB— 92 News HD Plus (@92newschannel) March 31, 2020
بائیو میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ خالد محمود کی ٹیم نے چیف ایگزیکٹیو میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی کی قیادت میں لیبارٹری بھی تیار کر لی ہے جہاں معمولی خرچ سے ایک نارمل وینٹی لیٹر کو کئی افراد کے استعمال کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تمام ہسپتالوں کو تربیت دینے کی پیشکش بھی کردی گئی ہے۔
راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹیو میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی کا نئے وینٹی لیٹر پر آئے کل خرچ اور اسکی قابلیت کے حوالے سے اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ اس جدید وینٹی لیٹر کو تیار کرنے کے لئے صرف پندرہ سو روپے کی ضرورت ہے جبکہ اس کے لیے ایک انجنئیر اور وائر سرکٹ کی ضرورت ہے۔ جس کی مدد سے معمولی وینٹیلیٹر کو 4 سے 7 مریضوں کو مصنوعی سانس دینے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔

0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں