ٖ طالب علم آن لائن کلاس کے دوران لمبی تان کر سوگیا وائس آف چکوال (VOC)

آرجنٹائن میں ایک طالب علم آن لائن کلاس کے دوران لمبی تان کر سو گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

آرجنٹائن کے شہر لا پلاٹا میں آن لائن کلاس کے دوران ایک طالب علم ماتیو پیلوسو لمبی تان کر سو گیا تاہم وہ یہ بھول گیا تھا کہ اُس کا کیمرہ آن ہے اور اُستاد صاحب اُس کو دیکھ رہے ہیں۔

اُستاد کے مطابق یہ لوگ کلاس میں تو سوتے ہی تھے لیکن بستر پر سونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

واضح رہے کہ آرجنٹائن میں 26 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اب تک آرجنٹائن میں کورونا سے 142 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top