ٖ اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ عمران کھوکھرکا دورہ سبری وفروٹ منڈی وائس آف چکوال (VOC)

تلہ گنگ( مسعود اعوان سے)آج صبح سویرے  اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ عمران کھوکھر نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور اپنی موجودگی میں بولیاں کروائیں اور کمیشن ایجنٹوں کو اشیاء کے ریٹ کم کرنے کی ہدایت کی ۔
خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کرنے کا حکم دیا بہت سےدوکاندار حضرات نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کے کمیشن ایجنٹ ہمیں جس  ریٹ پر اشیاء منڈی میں دیتے ہیں وہ ریٹ لسٹ سے زیادہ ہوتے ہیں اور ہمیں مجبوراًنقصان پر بیچنا پڑتی ہیں۔

 اسسٹنٹ کمشنر نے دوکانداروں کو کہا کے وہ مہنگی اشیاء کا بائیکاٹ کریں تاکہ اشیاء سستی ہوسکیں کمیشن ایجنٹوں کو بھی مہنگی اشیاء نہ منگوانے کا حکم دیا گیا اس کے علاوہ لیموں کے ریٹ کو بھی خصوصی چیک کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نے عوام کو ریٹ کنٹرول کرنے کی یقین دہانی کرائی اہلیان تلہ گنگ نے اس اقدام پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ عمران کھو کھر کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top