ٖ ‏پاکستان میں 8 جون تک کرونا کنٹرول ہو جائے گا، پیشنگوئی وائس آف چکوال (VOC)

سنگاپور یونیورسٹی کے کووڈ 19 پرتحقیق کرنے والے محقیقین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس پرقابو پانے میں 8 جون تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن میں محقیقین نے مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ڈیٹا کے تحت یہ جانچا کہ دنیا بھرکے مختلف ممالک میں کورونا وائرس پرکب تک قابو پایا جا سکے گا۔محقیقین کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کے لیے اندازے سنگاپوریونیورسٹی نے ایس آئی آر ایپیڈیمک ماڈل کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔

اس ماڈل کے مطابق پاکستان میں ابھی کورونا کیسز نکتہ عروج پر نہیں پہنچا،سخت احتیاطی تدابیر سے وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے لیکن اس کے باوجود ممکن ہے کہ وائرس پر قابو پانے کے لیے 8 جون تک کا عرصہ لگ جائے۔

اسی طرح پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت کے لیے 21 مئی تک وبا پر قابو کیے جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔جبکہ دنیا میں کورونا کیسز میں سرفہرست امریکا کے لیے بتایا گیا ہے کہ امریکا میں 11 مئی تک وبا 97 فیصد تک کنٹرول میں آ جائے گی۔

سنگاپور یونیورسٹی کے اندازے کے مطابق جرمنی میں 2 مئی، اسپین میں 3، فرانس میں 5 اور اٹلی میں 7 مئی تک وبا پر قابو پا لیا جائےگا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top