ٖ اپنے ہی بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار وائس آف چکوال (VOC)


سیالکوٹ (حبیب صفی سے)2 رمضان کوشام افطار سے تھوڑی دیرقبل تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ کچا شہاب کا رہائشی محمد احمد عرف ننھا جو کہ عادی نشئی ہے  گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی نازیہ سے جھگڑے پر طیش میں آ کر اپنے تین بچوں؛ بیٹا  اذان بعمر 9 سالبیٹی عرشی بعمر 10 سالبیٹی روحانیہ بعمر 12 سالکو پستول سے فائرنگ کر کے شدید مضروب کر کے فرار ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجہ میں معصوم عرشیہ اور روحانیہ ہلاک جبکہ اذان کی حالت تشویشناک بتائی گئی  ۔
ظالم باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم بچے

ڈی پی او سیالکوٹ نے افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے حصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر جنونی شحص کو فوری گرفتار کر نے کے احکامات جاری کئے تھے جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں کی قلیل مدت میں ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ .

ترجمان سیالکوٹ پولیس

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top